Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کی ہواوے کمپنی کو قابل اور ہونہار پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی استدعا۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 8, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی ہواوے کمپنی کو قابل اور ہونہار پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کی استدعا۔۔۔۔

وزیراعظم عمران خان نے معروف چینی آئی ٹی کمپنی ہواوے کے اعلٰی عہدیداران کو پاکستان میں نئی ای-پالیسی کے تحت پیدا کیے گئے تجارتی مواقعوں سے آگاہ کرنے کے لئے وزیراعظم آفس مدعو کیا۔ اس موقعے پر ہواوے کے سپروائزری بورڈ کے چئیرمین لی جی اور دیگر وفد کے ارکان نے عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہواوے کمپنی کو پاکستان کے ذہین نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لئے مواقع فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان کے قابل اور ہونہار نوجوانوں اور افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے منافع بخش قرار دیا۔ اس موقع پر کمپنی نے اپنے پیداواری پلانٹس کو پاکستان منتقل کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف