Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کے چین کے حالیہ دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان۔۔۔
Latest News Urdu - October 8, 2019

وزیر اعظم عمران خان کے چین کے حالیہ دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان۔۔۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین سے نہ صرف ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے پر بھی دوررس اثرات مرتب ہونے کے علاوہ برادرانہ تعلقات کے حامل دونوں ممالک میں سٹریٹیجک تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے اپنے موقف سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گے جبکہ حکومت پاکستان سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کئے گئے تاریخی فیصلوں کے حوالے سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کرے گی۔انہوں نے چین کی کشمیر کے مسئلے میں پاکستان کی حمایت پر سپاس گزاری کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔