Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود تا مانسہرہ کے حصے کا افتتاح آج کریں گے۔۔۔
Latest News Urdu - November 18, 2019

وزیر اعظم عمران خان ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود تا مانسہرہ کے حصے کا افتتاح آج کریں گے۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان آج ہزارہ موٹروے کے حویلیاں-تھاکوٹ کے حصے کا افتتاح کریں گے۔واضح رہے کہ نہایت اہمیت کی حامل ہزارہ موٹروے جسکو ای-35 ایکسپریس وے بھی کہا جاتا ہے، سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی تکمیل کے بعد کمرشل ٹریفک کے لئے اہم روٹ ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود تا مانسہرہ کے حصے کا افتتاح کریں گے جو کہ حویلیاں-تھاکوٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس روڑ کی تکمیل سے قرب و جوار کے علاقے جن میں حسن ابدال، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد اور مانسہرہ شامل ہیں ان خطوں کی ستّر لاکھ آبادی استفادہ حاصل کرے گی۔اسی طرح ہزارہ موٹروے کی تکمیل سے مانسہرہ، وادی ناران اور گلگت بلتستان تک رسائی اور آمدو رفت میں آسانیاں پیدا ہونگی اور اس سے ملک کا سیاحت کا شعبہ بھی مستحکم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف