وزیر اعظم کا دورہ چین:سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کا ایک بہترین موقع
.
پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے ساتھ ساتھ صدر شی جن پنگ سمیت دیگرچینی قیادت سے ملاقات کے لیے چین روانہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسے موقع پر چین کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اعلان ہے جب امریکہ اور اس کے شراکت دار بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے چوتھے دورے پر روشنی ڈالی کہ اقتصادی اور سیاسی دو محازوں پر پاکستان کی اسٹریٹجک کلیریٹی اہم ہےجو دونوں فریقوں کی توقعات، معقولیت اور انتظام کا احاطہ بھی کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کے دورے کا مقصد چینی حکومت کو اپنی کمپنیوں کو پاکستان منتقل کرنے پر راضی کرنا بھی ہے۔ اگرچہ یہ پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے لیکن بیجنگ کے مقابلے میں پاکستان کا “ڈو مور” کا نقطہ نظر پائیدار اور معقول نہیں ہے۔ جبکہ بیجنگ پاکستان کے لیے بھرپور خیر سگالی کا جذبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ پاکستان کو بیجنگ کو یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ اس کے پاس معاہدوں کی شرائط کے تمام پہلووں کا احترام کرتے ہوئے موجودہ سی پیک منصوبوں کو منظم کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…