وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امورنے راشکئی خصوصی اقتصادی زون پر کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔
.
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امورخالد منصور نےراشکئی خصوصی اقتصادی زون کے دورے کے دوران اس کے تمام ڈویلپرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ زون میں معیاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک منصوبہ بنائیں۔ اس دوران ان کو کے پی ای زیڈ ایم سی اور چائنا روڈ اینڈ برج کمپنی (سی آر بی سی) کے سینئر عہدیداروں نے زون کی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سٹیل فیکٹری کے تعمیراتی سائٹ کا بھی دورہ کیا جو سنچری سٹیل کی جانب سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں، وزیراعظم عمران خان نے بھی سہولیات کی فراہمی اور منصوبے کی جلد تکمیل کی ہدایت کی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…