وزیر اعلٰی بلوچستان کی جانب سے محکمہ تجارت کو گڈانی سپیشل اکنامک زون کے حوالے سے فیزبیلٹی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت۔۔۔۔۔۔
سی پیک منصوبہ کے سپیشل اکنامک زونز کی پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی سربراہی کرتے ہوتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال عالیانی کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے کارپوریٹ گورننس کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نظام کو شفاف بنانے، باہمی تنازعات کو حل کرنے کے ساتھ، قانون کی بالادستی صوبے کی معاشی ترقی کی ضمانت ہے۔ بلوچستان کے معدنی اور سمندری وسائل کے علاوہ لائیو سٹاک سے منسلک معاملات پر اگر کارپوریٹ گورننس کے اصول لاگو کئے جائیں تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہونے کے ساتھ ساتھ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔اس اجلاس میں سیکریٹری تجارت غلام علی نے شرکاء کو بلوچستان میں سپیشل اکنامک زونز کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہ کیااور سپیشل اکنامک زونز کے لئے درکار زمین کی خرید سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلٰی بلوچستان نے محکمہ تجارت کو گڈانی سپیشل اکنامک زون کے حوالے سے فیزبیلٹی رپورٹ جمع کرنے کی احکامت جاری کیے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…