Home Latest News Urdu وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کی جانب سے سوات موٹروے کی کام کی پیش رفت تیز کرنے کی ہدایات جاری۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 7, 2019

وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کی جانب سے سوات موٹروے کی کام کی پیش رفت تیز کرنے کی ہدایات جاری۔۔۔۔۔

خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلٰی محمود خان نے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی جانب سےسی پیک منصوبہ کی تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس پر نظر ثانی کے لئے منعقدہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے سوات موٹروے فیز-1(رکشئی تا چارسدہ) کے کام کی پیش رفت تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعلٰی اس موٹروے پراجیکٹ میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے اس پراجیکٹ کی ماہانہ پیش رفت اور سرگرمیوں کی رپورٹ کو وزیر اعلٰی آفس بجھوانے کی ہدایات بھی دی ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ نے سی پیک منصوبہ کے نوشہرہ سٹی پراجیکٹ کے ابتدائی تعمیراتی پیش رفت کو دو ہفتے میں شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے لئے ایف ڈبلیو او کو اراضی تفویض کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف