وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں سی پیک اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے ایس سی او وزارتی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چینی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی اور کانفرنس کے دوران فراہم کی گئی شان دار مہمان نوازی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سی پیک (چین-پاکستان اقتصادی راہداری) اور کثیرالملکی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں جاری قریبی تعاون کو سراہا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






