وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی اوسربراہان حکومت کے اجلاس میں آج پاکستان کی نمائندگی کریں گے
.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بیجنگ میں آج منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ یہ اجلاس کووڈ-19 کی وباءکی پابندیوں کی وجہ سے ورچوئل فارمیٹ میں منعقد ہورہا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کی صدارت عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کی کیانگ کریں گے اور اس میں قزاخستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان حکومت شریک ہوں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…