وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال۔
.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چینی سفیر نونگ رونگ نے وزارت خارجہ میں الوداعی ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے مابین دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبے سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر چینی سفیر نونگ رونگ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور مضبوط ہے، دونوں…





