وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان تاجکستان میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال۔
.
ایک سرکاری بیان میں دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نےدوشنبہ تاجکستان میں اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے افغانستان اور خطےکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے جاری اجلاس کی سائیڈ لائنز میٹنگ تھی۔دفتر خارجہ کےبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے افغان امن عمل کے سلسلے کو آگے بڑھانے اور باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …