Home Latest News Urdu وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان تاجکستان میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - July 15, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان تاجکستان میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال۔

.

ایک سرکاری بیان میں دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نےدوشنبہ تاجکستان میں اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے افغانستان اور خطےکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔یاد رہے کہ یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے جاری اجلاس کی سائیڈ لائنز میٹنگ تھی۔دفتر خارجہ کےبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے افغان امن عمل کے سلسلے کو آگے بڑھانے اور باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون کو آگے  بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Comments Off on وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان تاجکستان میں ہونے والی ملاقات میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال۔

Check Also

پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ،10.37 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں

رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری سے مارچ 2024 کے دوران پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات29 فی…