وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر چین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے سرمائی اولمپکس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی اور چینی نئے قمری سال پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، آزادی اور قومی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور بنیادی مفادات اور اہم ایشوز پر پاکستان کی چین کے ساتھ مکمل حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے اور بدلتی ہوئی صورتحال بالخصوص افغانستان کی سنگین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے قریبی روابط قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…