وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سےکووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چینی مہارتوں کے اعتراف اور پذیرائی پر شنگھائی تعاون تنظیم کی تعریف۔
Enter Your Summary here.
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پلیٹ فارم سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کووڈ-19کی عالمی وبا کےخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں اور موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کووڈ-19سے لڑنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کے لئےجنوب ایشیائی ایسوسی ایشن برائے علاقائی تعاون (سارک) ممالک کے صحت کے عہدیداروں کے درمیان ویب کانفرنس کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے مشکل گھڑی میں چین کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور چین کےتجربات سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیاکیونکہ چین نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں قابلِ تعریف کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…