…..وزیر خارجہ وانگ ژی کی عہدے سے سبکدوش ہونے والے پاکستانی سفیرمسعود خالد سے ملاقات……دو طرفہ تعلقات کومستحکم کرنے میں مسعود خالد کی خدمات کی تعریف
Enter Your Summary here.
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے چین میں متعین مدتِ ملازمت مکمل کرکےعہدے سے سبکدوش ہونے والےپاکستانی سفیرمسعود خالد سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کو مضبوط و مستحکم کرنے خصوصاً سی پیک منصوبہ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں انکے نہایت اہم کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے.اس دوران مسعود خالد نے دوران ملازمت چینی رہنماؤں کی جانب سے انکی ہر ممکن مدد وتعاون پر سپاس گزاری کا اظہار کیا. واضح رہے کہ عہدے سے سبکدوش ہونے والے پاکستانی سفیرمسعود خالد نے چین میں چھ سال اپنی خدمات سر انجام دیں اورسی پیک منصوبہ خصوصاً بیلٹ اینڈ روڈ انشیٹیوکو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…