وزیر خزانہ شوکت ترین اور چینی سفیر نونگ رونگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر تیز رفتار عمل درآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار۔
.
چینی سفیر نونگ رونگ سے ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ اور محصولات شوکت فیاض احمد ترین نے کہا ہےکہ حکومت پاکستان طویل المدتی پائیدار غیر ملکی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے چینی کمپنیوں کو تمام ترسہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے چینی سفیر کو پاکستان کے نئے مالی بجٹ کے تحت متعارف کروائے گئے نئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جن کا مقصد سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے کام جاری رکھنے اور جاری منصوبوں پر تیز رفتار عمل درآمد کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…