Home Latest News Urdu وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے پاکستان میں چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - May 11, 2022

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے پاکستان میں چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار۔

.

اسلام آباد میں چینی ناظم الامور پانگ چنکسو اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اور چینی شہریوں کے لیے ویزے کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔مزید برآں، انہوں نے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت داخلہ اور چینی سفارت خانے کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments Off on وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے پاکستان میں چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…