Home Latest News Urdu وزیر داخلہ شیخ رشید نے طالبان کی سی پیک میں شمولیت کی خواہش کو سراہا۔
Latest News Urdu - September 7, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید نے طالبان کی سی پیک میں شمولیت کی خواہش کو سراہا۔

.

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے طالبان کی افغانستان کو سی پیک کا ایک اہم حصہ بنانے کی خواہش کو سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نےطالبان کے نمائندے ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے ہفتے کے آخر میں چین کو ملک کا سب سے اہم شراکت دار قرار دیا تھا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے چین کے بی آر آئی میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو چین ، افریقہ ، ایشیا اور یورپ کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ طالبان نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ ان کی سرزمین کسی بھی طرح پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

Comments Off on وزیر داخلہ شیخ رشید نے طالبان کی سی پیک میں شمولیت کی خواہش کو سراہا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …