Home Latest News Urdu وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ چین میں گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں
Latest News Urdu - July 1, 2024

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ چین میں گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں

.

وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سرکاری دورے پر چین میں ہیں،شزہ فاطمہ گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس 2 سے 5 جولائی تک چائنہ نیشنل کانوینشن سنٹر، بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ وزیر مملکت آئی ٹی کانفرنس میں پاکستانی ٹیک کمپنیوں کے بوتھ کا دورہ کریں گی اور ان کے نمائندوں سے ملاقات کریں گی۔وزیر مملکت شزہ فاطمہ کانفرنس میں منعقد ہونے والے یورو ایشیا پاکستان ڈیجیٹل اکانومی فورم میں بھی شریک ہوں گی اس موقع پر وزیر مملکت آئی ٹی پینل ڈسکشن میں شامل ہوں گی۔وزیر مملکت آئی ٹی صدر چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ،نائب صدر این ایکس پی سیمی کنڈکٹرز، علی بابا گروپ سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس 2024 کا مقصد ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کو وسعت دینا ہے۔

Comments Off on وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ چین میں گلوبل ڈیجیٹل اکانومی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں

Check Also

سی پیک نےپاکستان کے آئی ٹی کے شعبے میں صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

پاک چین سٹریٹجک پارٹنرشپ سے آئی ٹی کے شعبے میں وسیع مواقعے پیدا ہوں گے، سی پیک دونوں ممالک…