وزیر منصوبہ بندی کی جانب سےسی پیک منصوبوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
وزیرمنصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہےکہ پاکستان سی پیک منصوبے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ملک کے دشمن عناصر کا مقصد گیم چینجر سی پیک منصوبے کی مؤثر تکمیل میں رکاوٹیں کھڑی کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان چین کو سی پیک کے سلسلے کو تیزی سے آگے بڑھنے کے بارے میں آگاہ کرے گا اور اس سلسلے میں چین کے ساتھ ہم آہنگی کو بہتر بنائے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…