وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار۔
وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بیجنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو اور بزنس ٹو بزنس تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی کا پرتپاک خیرمقدم کیا، جبکہ احسن اقبال نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے چین کی قیادت کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو میں صنعتی و تکنیکی شعبے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے اعتراف کیا کہ سن ویڈونگ کے سفارتی دور میں سی پیک کاغذی منصوبے سے اربوں ڈالر کے عملی منصوبوں میں تبدیل ہوا، جو پاک چین تعاون کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا ترقیاتی ماڈل پاکستان کے لیے مشعل راہ ہے، اور فائیو ایز فریم ورک پاکستان کو معاشی خودانحصاری، استحکام اور سماجی ترقی کی طرف لے جا رہا ہے۔اُڑان پاکستان کا وژن سی پیک فیز ٹو کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد عوام دوست اصلاحات کے ذریعے ترقی کو ممکن بنانا ہے۔ چینی نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے فائیو ایز فریم ورک سے معاشی استحکام اورخود انحصاری کے امکانات روشن ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






