وفاقی حکومت سی پیک کے متبادل راستوں پر کام میں تیزی کے لئے کوشاں۔
.
وفاقی حکومت سی پیک کے متبادل راستوں کے قیام کے لئے کام کر رہی ہے جو گلگت بلتستان کو صوبہ خیبر پختونخوا اور آزاد جموں کشمیر سے مربوط کرے گی۔ ایکنک نے گلگت-شونٹر روڈ پراجیکٹ اور استور-شونٹر (اے جے کے) سڑک کے منصوبوں کو70 ارب روپےکی لاگت سے منظور کیا ہے۔ مزید برآں 19.195ارب روپے کی کل لاگت سے جی بی اور اے جے کے (تھیلیچی (جی بی) – شونٹر (اے جے کے) ، استور ویلی روڈ کی توسیع اور بحالی پر کام جن میں پیکیجز اوّل تا ہفتم شامل ہیں کی منظوری دےدی گئی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






