وفاقی وزیرچوہدری سالک اور چینی سفیر نونگ رونگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں چینی صنعتوں کی منتقلی اور سی پیک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔
.
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی)، چینی امور اور خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی اور سی پیک کے تناظر میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے سے متعلق اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے سی پیک آئی سی فریم ورک معاہدے اور طویل المدتی منصوبے کے تناظر میں بزنس ٹو بزنس اور پیوپل ٹو پیوپل کنیکٹویٹی کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ چین سے پاکستان میں صنعتی نقل مکانی کو فروغ دیا جائے اور سی پیک منصوبے کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






