وفاقی وزیر احسن اقبال اور چین کے نائب وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار۔
۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نےچین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔اس موقع پر دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال گیا۔ ان کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ،چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور سفارتخانہ کے حکام بھی موجود تھے۔دونوں فریقوں نے پاک چین لازوال دوستی اور ’’ سدا بہار اسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے تحت تعاون، تجارتی، اقتصادی اور مالیاتی تعاون، ثقافتی تبادلے اور عوام کے درمیان تعلقات شامل ہیں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…