Home Latest News Urdu وفاقی وزیر احسن اقبال اور چین کے نائب وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - April 5, 2023

وفاقی وزیر احسن اقبال اور چین کے نائب وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار۔

۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نےچین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے بیجنگ میں ملاقات کی۔اس موقع پر دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال گیا۔ ان کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ،چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور سفارتخانہ کے حکام بھی موجود تھے۔دونوں فریقوں نے پاک چین لازوال دوستی اور ’’ سدا بہار اسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )کے تحت تعاون، تجارتی، اقتصادی اور مالیاتی تعاون، ثقافتی تبادلے اور عوام کے درمیان تعلقات شامل ہیں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

Comments Off on وفاقی وزیر احسن اقبال اور چین کے نائب وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …