Home Latest News Urdu وفاقی وزیر احسن اقبال کا سی پیک منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ، تمام وزارتوں کو جے سی سی کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت
Latest News Urdu - May 4, 2023

وفاقی وزیر احسن اقبال کا سی پیک منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ، تمام وزارتوں کو جے سی سی کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو جولائی 2023 میں ہونے والی آئندہ مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی)اجلاس کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیر نے یہ ہدایات سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، چیف اکانومسٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک ، سینئر ماہرین سی پیک سیکرٹریٹ، مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے نمائندوں، چین میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام، پاکستان میں چینی سفارتخانے کے حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین کا دورہ کیا تھا اور سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے اہم چینی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں

Comments Off on وفاقی وزیر احسن اقبال کا سی پیک منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ، تمام وزارتوں کو جے سی سی کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …