Home Latest News Urdu وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کے اعزاز میں ظہرانہ،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
Latest News Urdu - May 30, 2025

وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کے اعزاز میں ظہرانہ،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اپنی رہائشگاہ پر چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ چینی وفد میں منسٹر قونصلر یانگ گوان ، منسٹر قونصلر شو ہانگتیان، یانگ داپینگ اور وانگ جنگ جیو شامل تھے۔چینی سفیر نے حالیہ علاقائی امن و استحکام کی بحالی اور پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ امن پاکستان کے لیے ترقی کے نئے مواقع لے کر آئے گا۔ ملاقات کے دوران سی پیک کے جاری اور آئندہ منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے سفیر کو آگاہ کیا کہ گوادر پورٹ کو اب مکمل طور پر نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے جو مکمل آپریشنل ہونے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ گوادر کو قومی گرڈ سے جوڑنے سے یہ بندرگاہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے خوشحالی کا دروازہ بنے گی۔ سی پیک پاکستان کی معاشی تبدیلی اور علاقائی انضمام کا انجن ہے۔ چینی سفیر نے گوادر کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے سی پیک کو ایک علاقائی فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی مسلسل قیادت اور عزم کی تعریف کی۔زرعی تعاون کے حوالے سے احسن اقبال نے بتایا کہ چین کے تعاون سے منتخب کیے گئے پہلے پاکستانی زرعی گریجویٹس کا گروپ اس وقت پاکستان میں تربیت حاصل کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ نوجوان ذہن پاکستان کی زرعی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے محرک بنیں گے۔

Comments Off on وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کے اعزاز میں ظہرانہ،سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…