وفاقی وزیر اسد عمر سی پیک منصوبوں پر کام کی پیش رفت تیز کرنے کے لئے پُر عزم۔
Enter Your Summary here.
پاک چین تعلقات سٹیئرنگ کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے سی پیک اور اس سے متعلقہ توانائی سے لے کر انفراسٹرکچر تک کے منصوبوں پر کام تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر کمیٹی کو دھابیجی خصوصی اقتصادی زون میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ کسی بھی تاخیر کے لیے اس معاملے پر براہ راست وفاقی وزیر اسد عمر اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے بات کی جائے۔ اس اجلاس میں گوادر میں ایل این جی میں سرمایہ کاری اور ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…