وفاقی وزیر اسد عمر نے سی پیک میں شامل نئے منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔
.
وزارت منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سی پیک کے تحت چار میگا پراجیکٹس کے لیے 30 دنوں کے اندر ایکشن پلان کو حتمی شکل دیں جن میں بشمول ارتھ سائنس پر چائینہ پاکستان جوائنٹ ریسرچ سنٹر کا قیام ، اوشنوگرافک کا حصول، ریسرچ ویسل ، انسٹیٹیوٹ آف سمارٹ سیمی کنڈکٹر کا قیام اور سلیکن سولر سیلز کا قیام ، 500 میگاواٹ/کلو واٹ سالانہ پینل فیبریکیشن کی سہولت شامل ہیں۔ ان منصوبوں کو حال ہی میں سی پیک کے تحت 10 ویں جے سی سی اجلاس میں شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی روشن مستقبل کا اہم باب ہے اور پاکستان کی سافٹ وئیر برآمدات میں بھی حال ہی میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ترقی کے امکانات کو ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…