Home Latest News Urdu وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں پاک چین ریلیشنز اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل۔
Latest News Urdu - June 25, 2021

وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں پاک چین ریلیشنز اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل۔

.

حکومتِ پاکستان نے سی پیک کے تحت منصوبوں کی پیش رفت کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھانے کے لئے پاک چین ریلیشنز اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان نے کیا ہےاور اس کمیٹی کے چیئرمین وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر ہوں گے۔ یہ ادارہ 15 ارکان پر مشتمل ہوگا جس میں حکومت ، مسلح افواج اور خفیہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ اس حوالے سےفیڈرل پلاننگ سیکریٹری حامد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی بطور کوآرڈینیٹر کام کرے گی اور بہتر مشاورت اور ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔

Comments Off on وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں پاک چین ریلیشنز اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل۔

Check Also

ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل

ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …