Home Latest News Urdu وفاقی وزیر خزانہ سےچینی وفد کی ملاقات، پاکستانی اور چینی کمپنیز کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا
Latest News Urdu - August 30, 2024

وفاقی وزیر خزانہ سےچینی وفد کی ملاقات، پاکستانی اور چینی کمپنیز کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا

.

پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے ایک وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پاور چائنہ ریسورسز کے صدر یانگ تیانیو نے کی، ملاقات میں وزیر توانائی اویس لغاری، وزیرمملکت خزانہ علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔ وفد سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے توانائی شعبے کو تقویت دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا، وزیرخزانہ نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا، اور پاکستانی اور چینی کمپنیز کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں پاور سیکٹر سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بجلی پیداواری کمپنیز کو بروقت ادائیگیوں میں مسائل کے حل پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں بجلی کمپنیز کو مقامی کوئلے پر چلانے کیلئے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تکنیکی اور مالیاتی فیزیبلٹی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments Off on وفاقی وزیر خزانہ سےچینی وفد کی ملاقات، پاکستانی اور چینی کمپنیز کے درمیان مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …