Home Latest News Urdu وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے چین کے سفارت خانے کے ناظم الامور شی یوآن کیانگ اور دیگر حکام کی ملاقات
Latest News Urdu - August 9, 2024

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے چین کے سفارت خانے کے ناظم الامور شی یوآن کیانگ اور دیگر حکام کی ملاقات

Enter Your Summary here.

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے ناظم الامور شی یوآن کیانگ اور دیگر حکام نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی اور وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اوروزیربجلی سرداراویس احمد خان لغاری بھی اس موقع پر موجودتھے۔ وزیر خزانہ نے چینی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے میں حالیہ مثبت پیش رفت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، مہنگائی میں کمی اور ٹیکسوں کی وصولی میں اضافہ ہواہے ۔ وزیرخزانہ نے توانائی کے شعبے میں اہم اصلاحات، سرکاری ملکیتی اداروں کی تنظیم نووبحالی اور نجکاری کی جاری کوششوں سے بھی چینی ناظم الامورکوآگاہ کیا ۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت برآمدات پرمبنی نمو پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے حالیہ دورہ چین کی یاددہانی کراتے ہوئے کہاکہ چین کے وزیر خزانہ اور دیگر حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کی تجاویز پر انتہائی مفید بات چیت ہوئی ہے ۔ وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ حکومت پاکستان توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کو بے حد سراہتی ہے۔

Comments Off on وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے چین کے سفارت خانے کے ناظم الامور شی یوآن کیانگ اور دیگر حکام کی ملاقات

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف