وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر کو سی پیک منصوبہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ سے ملاقات میں سی پیک منصوبہ کی سیکیورٹی خصوصاً گوادر بندرگاہ اور اس سےملحقہ مقامات پر مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کے علاوہ اقتصادی اور سیکیورٹی سمیت تمام اہم امور میں باہمی تعاون کو مزیدفروغ دینے پر زور دیا۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئےسیکیورٹی امور کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل کے سفر کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی امور کو منظم اور موثر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لینے تجویز پیش کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشق کے شرکا سے خطاب
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر ( این سی ٹی سی) پبی ک…