Home Latest News Urdu وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی جانب سےچینی سرمایہ کاروں کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
Latest News Urdu - July 18, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی جانب سےچینی سرمایہ کاروں کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین نے اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین اقتصادی و تجارتی تبادلہ کانفرنس کے موقع پر چینی وفد سے ایک اعلی سطحی ملاقات کی۔اس ملاقات میں ہی ژونگیو سیکرٹری پارٹی کمیٹی اور سیاسی کمشنر سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کارپس (ایکس پی سی سی)، اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے شرکت کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تحقیق، کپاس کی پیداوار، بیجوں کی بہتری، آبپاشی کے مؤثر نظام، اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلوں سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں تعاون پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ زراعت نہ صرف پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہے بلکہ یہ پاکستان اور چین کے مابین تعاون کے لیے ایک مضبوط پل بھی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ برسوں میں خاص طور پر کپاس کی پیداوار میں کمی، غیر معیاری بیجوں اور فرسودہ زرعی طریقوں کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، سنکیانگ کے زرعی شعبے میں حاصل شدہ کامیابیوں سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتا ہے، خصوصا ایسے علاقوں میں جو خشک یا نیم خشک آب و ہوا رکھتے ہیں اور جن کی مماثلت پاکستان کے کئی خطوں سے ہے۔

Comments Off on وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی جانب سےچینی سرمایہ کاروں کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…