Home Latest News Urdu وفاقی وزیر سیفران سی پیک کو دنیا کا پہلا ڈرگ فری کو ریڈور بنانے کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 14, 2019

وفاقی وزیر سیفران سی پیک کو دنیا کا پہلا ڈرگ فری کو ریڈور بنانے کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔

چین کے صوبہ جیانگشی کے پرویژنل کمیٹی آف دی پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیو کانفرنس(سی پی پی سی سی) کے نائب چیئرمین چیئن جنکنگ نے پندرہ رکنی وفد کے ہمراہ وزیر انسداد منشیات و سٹیٹس اینڈ فرنٹیر ریجنز(سیفران) شہریار خان آفریدی کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر سیفران شہریار خان آفریدی نے سی پیک کو ڈرگ فری تجارتی اور سرمایہ کارانہ کوریڈور بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس حوالے سے اٹھانے گئے اقدامات کے حوالے سے نائب چیئرمین چیئن جنکنگ کو آگاہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے جدید سازوسامان کی مدد حاصل کرنے کے علاوہ آگاہی کے پروگرامات کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات مضبوط دوستی کے رشتے سے مربوط ہیں۔اس دوران وائس چیئرمین چھین جون کنگ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گزشتہ دورہ بیجنگ کو پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سدا بہار اہمیت کی حامل ہے اور یہ رشتہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ باہمی کو مزید بڑھانے کے لئے اہم محرک کی حیثیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف