Home Latest News Urdu وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سی پیک منصوبے کےخصوصی اقتصادی علاقوں کے کام میں پیش رفت کرنے کی ہدایت، رواں سال سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی تاکید۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 29, 2019

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی سی پیک منصوبے کےخصوصی اقتصادی علاقوں کے کام میں پیش رفت کرنے کی ہدایت، رواں سال سنگِ بنیاد رکھنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی تاکید۔۔۔۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے متعلقہ سرکاری عہدیداران کو گزشتہ سال ظہور میں آنے والے پہلےعلامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد کے خصوصی اقتصادی علاقے کی کام کی پیش رفت میں تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ رواں سال اس کی سنگِ بنیاد ممکن ہو۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے بقیہ دو خصوصی اقتصادی علاقوں رکشئی اور دھابیجی پر کام کی پیش رفت کو بھی جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کیں ہیں تاکہ اِ مسال ان کی بھی سنگِ بنیاد کی تقریب بھی منعقد کی جا سکے۔اسی طرح وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے متعلقہ عہدیداران کو سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کے کام کی پیش رفت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور ان پراجیکٹس کی موثر نگرانی اور کارکرگی کی جانچ پڑتال کی اہمیت پر زور دیا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے جمعرات کے روز سی پیک کی تعمیر و ترقی کی پیش رفت اور پی ڈی ایس پی فنڈڈ پراجیکٹس سے متعلق دو اجلاسوں کی سربراہی کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پلاننگ سیکریٹری ظفر حسن اور متعلقہ وزارت کے کئی اعلٰی عہدیداران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔