وفاقی کابینہ کے آج منعقد ہونے والے اجلاس میں سی پیک اتھارٹی کی منظوری متوقع۔۔۔۔
وفاقی کابینہ کے آج منعقد ہونے والے اجلاس میں سی پیک اتھارٹی کی منظوری متوقع ہے۔جبکہ اس اجلاس میں سی پیک منصوبہ کے تمام منصوبہ جات پر پیش رفت کے عمل کا جائزہ لینے کے علاوہ رکشئی خصوصی اقتصادی زون کے تعمیر و ترقی کے معاہدے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیٹکس کی تکمیل کے عمل کو موثر بنانے کے علاوہ منصوبے سے جڑے اداروں کے درمیان ابلاغ کو فروغ دینے کے لئے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…