Home Latest News Urdu ویبینار میں ماہرین کی جانب سے پاک چین شراکت داری قومی سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار۔
Latest News Urdu - January 18, 2021

ویبینار میں ماہرین کی جانب سے پاک چین شراکت داری قومی سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار۔

.

ماہرین نے ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک (ڈیو کام پاکستان) کے زیر اہتمام “قومی سلامتی کے لئے پاک چین شراکت داری” کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبینار میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے جغرافیائی بدلتےسیاسی منظر نامے میں پاک چین شراکت کو قومی سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ وبائی بیماری ہو یا علاقائی تنازعات کو حل کرنا، دونوں ممالک کے مفادات ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین اور پاکستان کو ماضی کے مقابلے میں تعلقات کو مزید مستحکم کی ضرورت ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے نے دونوں ممالک کو صنعتی، زرعی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے کثیرمواقع فراہم کیے ہیں جن کے ذریعے موجودہ دوستی کو مزید مستحکم کیاجاسکتا ہے۔

Comments Off on ویبینار میں ماہرین کی جانب سے پاک چین شراکت داری قومی سلامتی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل قرار۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …