Home Latest News Urdu ٹڈی دل کے حملوں کےخلاف جنگ میں چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی
Latest News Urdu - May 22, 2020

ٹڈی دل کے حملوں کےخلاف جنگ میں چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی

Enter Your Summary here.

چین کی جانب سے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور حمایت دونوں ملکوں کی حقیقی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو دو طرفہ عوام کی دلی وابستگی سے مشروط ہے جبکہ یہ دوستی اور
بھرپور تعاون عالمی بحرانوں کے دوران بھی زور و شور سے جاری ہے۔پاکستان نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چین کو اخلاقی مدد و حمایت فراہم کی جبکہ چین نے بھی پاکستان میں عالمی وبائی مرض کے پھیلاؤ اور ٹڈی دل کے حملوں سے نمٹنے کے لئے بھرپور مدد و تعاون فراہم کی۔ پاکستان میں چینی سفارتخانہ کے نمائندے گو وین لینگ نے پاکستان کی جانب سے چین کی حمایت پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں ٹڈیوں اور عالمی وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لئے بھرپور مدد و معاونت جاری رکھنےکے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پاکستان میں ٹڈیوں کے حملوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے چین کی بروقت اور بھرپورمدد کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔یاد رہے کہ چین نے اب تک پاکستان کو ٹڈیوں پر قابو پانے والے300ٹن کیڑے مار ادویات اور 350 گاڑیاں سے چلنے والے اسپرے عطیہ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ لوکس کنٹرول کے چینی ماہرین بھی اس حملوں سے نمٹنےکے لئے پاکستان کے دورے کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …