پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے انفراسٹریکچرکی ترقی کے لئے سرمایہ کاری نہایت ضروری،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔
.
اکنامک اینڈ سوشل کونسل کی 75 ویں سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پائیدار ترقیاتی اہداف اور موسمیاتی تبدیلی کے مقاصد کے حصول کے لئے پائیدار بنیادی ڈھانچے بشمول توانائی ، نقل و حمل ، زراعت ، اور تیاری میں وسیع سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے مواقعوں کے شعبوں اور کاروباری نمونوں کی نشاندہی کرنے کے لئے اپنا ایس ڈی جی انویسٹر نقشہ لانچ کرنے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا کہ چین کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں سے افغانستان میں امن کے حصول میں کس طرح مدد ملے گی جیسا کہ ترکمانستان سے تاپی گیس پائپ لائن ، تاجکستان سے کاسا 1000 بجلی نیشل گرد میں شامل کرنے کے علاوہ ازبکستان ، افغانستان اور پاکستان ریلوے کے ذریعے کے ذریعے سے جوڑا جائے گا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…