پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کی جانب سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تیز رفتار تعمیر کو یقینی بنانے کی ہدایت۔
.
سی پیک سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے متعلقہ حکام سے نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر جلد مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین شیر علی ارباب کی زیرصدارت کمیٹی کے اجلاس کے میں اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔تمام شرکاءکو سی پیک فریم ورک کے تحت مختلف بنیادی ڈھانچے ، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقیاتی کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مزید برآں سول ایوی ایشن ڈویژن کے سیکریٹری نے کمیٹی کو ہوائی اڈے پر کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ کمیٹی نے گوادر میں مخصوص منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے توانائی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مسائل کو دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ حل کرنے کے لئے خصوصی اجلاس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …