پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کی جانب گرین ایم ایل ون کا تصور پیش۔
.
پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک نےسبز ترقی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایم ایل ون منصوبے میں برقی لوکوموٹو متعارف کروانے کی تجویز پیش کی ہے۔ مزید برآں اجلاس میں تین ارلی ہارویسٹ اقتصادی زونز رشکئی ، ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد اور دھابیجی سندھ کو گیس اور بجلی کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ اجلاس کی صدارت شیر علی ارباب نے کی جو سی پیک پر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔علاوہ ازیں بورڈ آف انویسٹمنٹ ، بجلی اور پیٹرولیم ڈویژنوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھ…