Home Latest News Urdu پاور چائینہ کی جانب سے پاکستان میں 40 پراجیکٹس کی کامیاب تکمیل ۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 29, 2019

پاور چائینہ کی جانب سے پاکستان میں 40 پراجیکٹس کی کامیاب تکمیل ۔۔۔۔

چین کے پارٹی افیئرز کاپوریٹ کلچر ڈپارٹمینٹ کے ڈائریکٹر سن ڈی گاؤ نے کہا ہے کہ چین کے ریاستی ادارہ پاور چائینہ نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں 6ارب ڈالر کی لاگت سے 40 پراجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنایا ہے۔جبکہ 8-2 ارب ڈالر کی لاگت کے 22 پراجیکٹس زیرِ تکمیل ہیں۔ان پراجیکٹس کی تفصیلات بتاتے ہوئے پارٹی افیئرز کاپوریٹ کلچر ڈپارٹمینٹ کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاور چائینہ نے تربیلہ فورتھ ایکسٹینشن ہائیڈرو پاور اور 1230 میگاواٹ حویلی بہادر شاہ گیس فائرڈ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ جبکہ کول فائرڈ پاور پلانٹس جن 660 میگاواٹ لکی کول فائر پاور پلانٹ اور 2×660 میگاواٹ پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پلانٹ وغیرہ شامل ہیں پر کام کی پیش رفت کو یقینی بنایا ہے۔اس وقت پاور چائینہ کئی ونڈ پراجیکٹس پر بھی کام کر رہا ہے جن میں انجینئرنگ،حصول اور تعمیراتی بنیادوں پر تقریباً نو مکمل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ پاور چائینہ لاہور میڑو ٹرانزٹ اورنج لائن پراجیکٹ کی تعمیر میں بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف