Home Latest News Urdu پاور چائینہ کی پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے فرسٹ سسٹینبل ڈویلپمنٹ رپورٹ کا اجراء۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 22, 2019

پاور چائینہ کی پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے فرسٹ سسٹینبل ڈویلپمنٹ رپورٹ کا اجراء۔۔۔۔

پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد اور پاور چائینہ نے مشترکہ طور پر فرسٹ سسٹینبل ڈویلپمنٹ اینڈ ریسرچ سٹیڈی آن پورٹ قاسم ،1320میگاواٹ کول فائرڈ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کی۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اعلٰی عہدیداران نے شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تھے جبکہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب اور پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے چیئرمین شیر علی علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر چینی اہم مہمانان میں چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ اورپاور چائینہ کے صدر ڈو چونگو شامل تھے۔ اس دوران مقررین نے سی پیک منصوبہ کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا مظہر قرار دیا۔ چیئرمین پی سی آئی سینیٹر مشاہد حسین سید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور چائینہ نے پورٹ قاسم میں نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں بلکہ کلین سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر پاور چائینہ کی ”پاکستان سسٹینبل رپورٹ” بشمول پی سی آئی کے دو تحقیقی رپورٹس کا بھی افتتاح کیا۔ پاور چائینہ نے اس تقریب میں ہاؤس آف لائٹ سکولز کی نمائیندہ شہلا رفیع کو لیپ ٹاپس کا عطیہ بھی دیا۔یاد رہے کہ پاور چائینہ نے پاکستان میں 6ارب ڈالر کی لاگت سے 40 پراجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنایا ہے۔جن میں سے 23 پراجیکٹس پر کام کی پیش رفت کاری ہے جن کی لاگت تقریباً 8۔2 ارب ڈالر ہے۔جبکہ پاور چائینہ نے پاکستان کی مقامی آبادی کو 8000 روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…