پاکستان،چین کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے مختلف مفاہمتی یادداشتوں پردستخط۔
پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی اور صنعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان کی ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گونگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں یومیہ 5000ٹن اضافہ کرنے کے لیے پروڈکشن لائن کی تنصیب کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔ سندھ کے محکمہ توانائی اور چین کی منگیانگ قابل تجدید توانائی کمپنی نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون کے لیے ایک اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ تقریب کے دوران حکومت سندھ اور ایک چینی کمپنی کے درمیان کول گیسی فکیشن اور یوریا پروڈکشن پلانٹ کے منصوبے کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔
پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…