پاکستان،چین کے وزرائے اعظم کا نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کا آن لائن افتتاح۔
وزیراعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کا آن لائن افتتاح کیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آج شام اسلام آباد میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تکمیل چین کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے ایجنڈے میں تعاون اور ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے چین کے عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس ائرپورٹ کی تکمیل سے ناصرف گوادر کی معیشت بلکہ ملک کی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …