Home Latest News Urdu پاکستان، افغانستان اور چین کے ساتھ منعقدہ 10روزہ سہ فریقی سفارتی ورکشاپ کی میزبانی کر رہاہے۔۔۔
Latest News Urdu - October 22, 2019

پاکستان، افغانستان اور چین کے ساتھ منعقدہ 10روزہ سہ فریقی سفارتی ورکشاپ کی میزبانی کر رہاہے۔۔۔

سہ فریقی سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے دس روزہ ورکشاپ کا انعقاد 21اکتوبر سے پاکستان میں ہوا ہے۔اس ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد افغان امن عمل ڈاٹلاگ کے تناظر میں افغانستان میں امن کے عمل کو فروغ دینا ہے۔اس ورکشاپ میں چین کے آٹھ،چھ افغان اور 23پاکستانی سفارتکار شمالی وزیرستان میں سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کا خصوصی دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ افغان سرحد پرطور خم چیک پوائینٹ کا دورہ بھی کریں گے۔گزشتہ ماہ ستمبر میں چین ،پاکستان کے خارجی امور کےوزراء نے ڈائلاگ کے تیسرے دور میں اس ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیا تھا۔واضح رہے کہ اس ٹریننگ کا مقصد تینوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف