پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سہ فریقی اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ پاکستان، چین اور افغانستان وزرائے خارجہ کے درمیان چھٹا سہ فریقی اجلاس کابل میں ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سہ فریقی اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی، اجلاس میں تینوں ممالک نے دہشتگردی کےخلاف مشترکہ کوششیں تیز کرنے کا عزم کیا۔ترجمان نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس میں تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی ترقی، صحت، تعلیم و ثقافتی تعاون بڑھانے اور سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






