پاکستان اور چین صنعتی اور تجارتی شعبے کو وسعت دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
.
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور بیجنگ سی پیک کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جس کے تحت ملک میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تعاون پر پاک چین مشترکہ کمیٹی کے ورچوئل اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز بین الاقوامی براہِ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے، صنعتی یونٹس کے قیام اور تجارت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے صنعتی شعبے کی بڑی صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور گوادر ملک کے تجارتی شعبے کو ترقی دینے میں مدد فراہم کرے گا۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …