پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان اور ماؤزے تنگ نے جدید چین کی بنیاد رکھی۔ پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں۔ پاکستان اور چین کی آل ویدر سٹرٹیجک پارٹنرشپ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ عالمی امن و خوشحالی کیلئے پاکستان اور چین مل کر کام کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ممتاز چینی آرٹسٹ و مجسمہ ساز ماسٹر یوآن شیکم سے ملاقات اور 25 دسمبر کو قائد اعظم اور 26 دسمبر کو ماؤزے تنگ کی سالگرہ کی مناسبت سے ان کے سکلپچرز (مجسموں) کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ماؤزے تنگ کی بھتیجی مادام ماؤ شیاؤ چنگ بھی موجود تھیں۔ ماسٹر یوآن کے بنائے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح اور چیئرمین ماؤزے تنگ کے مجسموں کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد 25 دسمبر کو قائد اعظم اور 26 دسمبر کو ماؤ زے تنگ کی سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا۔ انہوں نے قائد اعظم اور چیئرمین ماؤ کا شاندار سکلپچرز بنانے پر ماسٹر یوآن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ تقریب تاریخی ہے، دونوں رہنمائوں کے مجسمے ماسٹر یوآن کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …